the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی : تین طلاق پر جاری بحث کے دوران مودی حکومت کی جانب سے صفائی پیش کی گئی ہے ۔ مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو کا کہنا ہے کہ لوگ تین طلاق کو ختم کرنا چاہتے ہیں، اسلئے اس معاملہ پر بحث ہونی چاہئے۔ سوالنامہ جاری کرنے کو لے کر تنقید کی زد پر آئے لا کمیشن پر نائیڈو نے کہا کہ لا کمیشن پر اعتراض کرنا غلط ہے۔ خواتین کو مساوی حقوق دلانا ہمارا مقصد ہے۔ اپوزیشن پر نشانہ سادھتے ہوئے نائیڈو نے کہا کہ کچھ لوگ تین طلاق اور یکساں سول کوڈ کے نام پر افواہ پھیلا رہے ہیں۔ اس معاملے میں وزیر اعظم کا نام گھسیٹنا غلط ہے۔
نائیڈو نے کہا کہ وزیر اعظم کو ظالم بتایا جا رہا ہے اور ان پر مسئلے کو گمراہ کرنے کا الزام لگ رہا ہے ، لیکن ایسی امید مسلم پرسنل لاء بورڈ سے نہیں تھی۔ کیوں نہیں وہ صرف اس مسئلے تک



محدود رکھ کر اپنی رائے رکھ رہے ہیں۔ حکومت بھی چاہتی ہے کہ اس معاملہ پر ملک بھر میں مزید بحث ہو۔ مرکزی وزیر نے سوال کیا کہ بورڈ اس پر سیاسی کیوں ہوتا نظر آرہا ہے۔ وزیر اعظم کو مت گھسيٹیں، اپنی دلیل دیں، جمہوریت میں سب کو اپنی رائے رکھنے کا حق ہے۔
مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ تمام مذاہب کی خواتین کو مساوی حقوق دیے جائیں، بغیر یہ سوچے کہ وہ کون سے مذہب سے تعلق رکھتی ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتہ حکومت نے سپریم کورٹ میں کہا تھا کہ تین طلاق کے عمل کو ختم ہو نا چاہئے ، کیونکہ یہ خواتین کی عزت اور برابری کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ وہیں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو شادی، طلاق اور وراثت سے متعلق معاملات میں شریعت قانون کے مطابق ہی چلنا چاہئے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.